اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوب بیروت میں واقع شہر ضاحیہ کے علاقے ’’مجدل سلم‘‘ میں ’’ایمان حجازی‘‘ اور ’’ملاک زھوی‘‘ نامی دو خواتین کا جلوس جنازہ آج نکالا گیا جو ضاحیہ میں ہوئے دھماکے میں شہید ہوئی تھیں۔ان دو شہید خواتین کے تشییع جنازہ میں شہر کے برجستہ عالم دین شیخ علی یاسین، لبنان پارلیمنٹ کے منبر قاسم ہاشم اور حزب اللہ کی بزرگ شخصیات نے شرکت کی۔

شہیدہ ایمان حجازی
شہیدہ ایمان حجاری اور ملاک زہوی کے جنازوں پر شیخ علی یاسین کی امامت میں نماز جنازہ ادا کی گئی بعد از آں انہیں مجدل سلم کے قبرستان میں دفن کر دیا۔
شہیدہ ملاک زہوی
واضح رہے کہ جمعرات کو ضاحیہ کے علاقے ’’ حارہ حریک‘‘ میں ایک خود کش حملہ آور نے کار بم کے ذریعے دھماکہ کر کے ۶ افراد کی جانوں کا ضیاع کیا جبکہ ۷۰ سے زیادہ افراد کو خون میں لت پت کر دیا تھا۔شہید ہوئی دو خواتین کے جلوس جنازہ کی تصاویر:








۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲